Zafar Masud Book Seat 1C in London — Aalmi Akhbar

Zafar Masud Book Seat 1C in London — by Syed Akmal in Aalmi Akhbar

ظفر مسعود کی کتاب، سیٹ ون سی ،لندن مین۔

ماہ پارہ صفدر اورصفدر ھمدانی نے پاکستان میں طیارے کے حادثے میں بچ جانے والے ظفر مسعود کی شائع شدہ کتاب سیٹ ون سی پر گفتگو کے لیئے بُک لوورز کی ایک تقریب اپنے گھر پر منعقد کی اسکا اردو زبان میں بھی ترجمہ جلد شائع کیا جائے گا یاد رہے کہ اس کتاب کا سپینش زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے

اس کتاب کی تقریب رونمائی میں مہ پارہ صفدر اور صفدر ھمدانی نے منتخب افراد کومدعو کیا

تقریب سات بجے شام تناول ماحضر سے شروع ہوئی اور اس کے بعد ظفر مسعود صاحب کی کتاب سے ان کی زندگی کے تیس اہم لمحات کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی ۔۔۔۔میزبان کی جانب سے مہانان گرامی کو خوش آمدید کیا گیا اور صاحب کتاب کا تعارف بھی کروایا گیا ۔۔۔

۔تعارف کے بعد صفدر ھمدانی کے پسر محمد صفدر نے تقریب محفل کے نقیب کے طور پر فرائض انجام دیئے اور صاحب کتاب کو گفتگو کے لئے دعوت دی

دوران گفتگو بہت سی باتیں معلومات کے لئے مہیا کی گئی ۔۔۔ جیسے طیارے کے حادثہ کے بعد ان کی ذہنی حالت و کفیت ان کے والدین اور بھائی بہن دوست احباب اور دفتر کے ساتھیوں کے بارے میں مفصل گفتگو کی گئی

یاد رہے کہ موصوف پنجاب بینک کے صدر کے طور پر کراچی لاہور اکثر سفر کیا کرتے ہیں اور اس روز بھی کراچی ہی جارہے تھے اور ان کی کتاب کے نام سیٹ نمبر ون سی کی نشست پر سفر کر رہے تھے ۔۔۔۔
اس کے بعد حاضرین محفل کے سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔۔۔جن کے جوابات ظفر مسعود نے دئیے ۔۔۔۔۔
یادرہے کہ ظفر مسعود ایک ایسی شخصیت ہیں جو اپنی زندگی کے سب سےبڑے حادثہ یعنی پی آئی اے کے جہاز میں سفر کے دوران معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے دو میں سے ایک مسافر ہیں اور اب ماشااللہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں مصروف ہیں کوئی ذہنی پریشانی یا خوف نہیں ہے بلکہ اس حادثہ کو اپنے احباب میں اور قدرتی معجزہ کو بہت ہی آسانی سے بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
ظفر آج کل اپنی کتاب کے سلسلے میں امریکہ لندن دوبئی کے سفر کے سلسلے میں اپنے دورے پر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
یہ کتاب ایمازون پر مندرجہ بالا نام سے دستیاب ہے اور ایک اعلی طباعت کے ساتھ پیش کی گئی ہے ۔۔۔۔۔ ظفر مسعود کے یہ تاثرات قبل مطالعہ ہیں مختلف زبانوں میں ترجمہ جاری ہے ۔۔۔۔۔۔امید کی جا رہی ہے کہ کتاب پڑھنے والوں کے لئے یہ کتاب ایک رہنما ثابت ہو گی ۔۔۔۔۔تقریب کا عکسی سفر احباب کی خدمت میں حاضر ہے ۔۔۔۔

سید اکمل حسین – عالمی اخبار

Table of Contents